عمران خان کاسمیٹکس پالٹکس کرتے ہیں ' ڈاکٹر قدیر



عمران خان کاسمیٹکس پالٹکس کرتے ہیں ان میں ابھی تک سیاسی پختگی نہیں آئی۔ ان سے امیدیں رکھنے والے جلد مایوس ہونگے

میاں نواز شریف ایٹمی دھماکے کرنے پر قطعاً آمادہ نہیں تھے اب وہ اس کا کریڈٹ لیتے اور ہیرو بنتے ہیں لیکن انہوں نے آخری وقت تک اس خوف سے کہ کہیں امریکا ان سے ناراض نہ ہوجائے اور ان کے اقتدار کو خطرہ نہ پیدا ہوجائے وہ ایٹمی دھماکے نہیں کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنے بعض رفقاء کو جو میرے بھی دوست تھے مجھے اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ بھارتی دھماکوں کے جواب میں خاموشی اختیار کرکے بین الاقوامی ہمدردیاں حاصل کرلی جائیں لیکن میں نے واضح کردیا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو میں تمام حقائق میڈیا کے سامنے لے آؤں گا۔ جس پر میاں نواز شریف مجبور ہوگئے۔

صدر آصف علی زرداری جنرل ضیاء الحق سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔ انہوں نے میاں نواز شریف کو سیاسی طور پر بری طرح پچھاڑ دیا ہے

ایٹمی صلاحیت کی منتقلی کا عمل ایسا نہیں کہ کوئی چوری چھپے جیب میں ڈال کر اسے کسی دوسرے ملک کو دیدے۔ اس عمل پر 800افراد کی نگرانی ہوتی تھی مجھے اس وقت کی وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے بلاکر دو ممالک کا نام لیتے ہوئے کہا ہم نے ان کی مددکرنی ہے اور اس ضمن میں انہوں نے واضح ہدایت دیں۔

.

Comments

Comments